صحت و سائنس
11 جون ، 2012

قبائلی علاقوں میں پولیو کا نیا کیس

قبائلی علاقوں میں پولیو کا نیا کیس

پشاور… قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے ۔ فاٹا میں رواں سال پولیو کے نئے کیسز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے ۔ ای پی آئی فاٹا کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل میں اٹھارہ ماہ کے مدثر نامی بچے میں پو لیو ائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سال کے دوران قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کے گیارہ کیسز رپورٹ کیے گئے جن میں 9کا تعلق خیبر ایجنسی سے ، ایک شمالی وزیرستان اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔ ای پی آئی فاٹاکے مطابق خیبر ایجنسی میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی بڑی وجہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیموں کی دور دراز علاقوں تک عدم رسائی ہے۔ ای پی ائی فاٹا حکام کے مطابق سولہ جولائی سے تین روزہ انسد پو لیو مہم شروع کی جا ئے گی جس میں فاٹا کے دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔

مزید خبریں :