پاکستان
20 جون ، 2016

سندھ اسمبلی میں پھر نئے صوبے کی بازگشت

سندھ اسمبلی میں پھر نئے صوبے کی بازگشت


 


 سندھ اسمبلی میں پھر نئے صوبے کی بازگشت سنائی دی،متحدہ کے رکن محفوظ یار خان نے کہا مہاجر صوبہ ضروری ہے، ارکان نےسخت تنقید کی،ڈپٹی اسپیکر شہلا رضانے خاموش کرادیا۔


ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان نے اسمبلی میں خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ مہاجرصوبہ ضروری ہے، انہوں نے سوال کیا کہ روزانہ رینجرز نائن زیروکا گھیراؤ کیوں کرتی ہے؟بجٹ کا زیادہ حصہ رشوت دینے میں چلاجاتاہے،جس پر سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رہنما کی تقریر کے دوران شور شراباشروع ہو گیا۔


محفوظ یارخان کی تقریر کے دوران دوران کلثوم چانڈیو نے لعنت لعنت کی آوازیں لگائیں،جس پر محفوظ یار خان نے کہا کہ انتخابات میں ہم آپ کو آپ کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے مداخلت کرتے ہو ئے کہا کہ آپ تشریف رکھیں مجھے مت سکھائیں ،مجھے اپنا کام کرنے دیں ۔

مزید خبریں :