21 جون ، 2016
ایک انڈے میں سے دو زردیاں نکلنا تو یقیناًآپ نے دیکھا ہوگا لیکن کیا ایک انڈے میں سے دوسرا انڈا نکلتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ حیرت انگیز منظر اس وقت دیکھنے میں آیا، جب چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک انڈے کو دوسرے انڈوں کے مقابلے میں قدرے بڑاپایا ۔
جیسے ہی اس انڈے کوتوڑاگیا تو اس میں سے دوسرا ثابت انڈا بر آمد ہوا، جسے دیکھ کر وہ حیران ہوگیا۔ڈبل انڈے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔