30 جنوری ، 2012
کوئٹہ… وادی کوئٹہ میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد برف باری کا سلسلہ آج سے پھر شروع ہوگیا،شہر اور گرد ونواع میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد سے صبح برف باری کا سلسلہ شروع ہوا بعد میں اس میں شدت آگئی، تیز برف باری کے باعث زمین میں سفید چادر بچھ گئیجبکہ پہاڑوں نے بھی سفید چادر اوڑ لی، شہر میں شدید سردی کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل کر برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں میں کئی کئی برف باری کا امکان ہے۔