26 جون ، 2016
کرتب دکھانے کے شوقین افراد اپنی شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے ،خطروں کے کھلاڑی نے ایسے ہی ایک کرتب کا عملی مظاہرہ کیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں جو ڈیوہیکل چاقو پر ننگے پیر چلنے کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔ خطروں کے کھلاڑی نے39اعشاریہ3701فٹ لمبے تیز دھار چاقو پر نہ صرف ننگے پیر چلنے کا مظاہرہ کیا بلکہ چاقو کے آخری سِرے پر پہنچ کر کرتب بازی کا بھی خطرناک مظاہرہ کیا ۔