28 جون ، 2016
ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز خام تیل کے نرخوں میں مندی کا رجحان رہا، جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے سے پیدا ہونے والی بے چینی کے صورتحال اور اس کے اثرات ہیں۔
امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 26 سینٹ (0.55 فیصد) کی کمی سے 47.38 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے معاہدے 15 سینٹ کی کمی سے 48.26 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔