28 جون ، 2016
اصل عید توسرکاری ملازمین کی ہو گی،جنہوں نےسرکاری طور پر4چھٹیوں کے اعلان کے بعد عید کے موقع پر9چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی کر لی۔
وفاقی حکومت کی جانب سےآج عیدالفطر کےموقع پرمنگل 5جولائی سےجمعہ8جولائی تک4چھٹیوں کا اعلان کیاگیاہے۔
بیشترسرکاری ملازمین اس اعلان سے قبل ہی عید پر9چھٹیاں منانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں،جنہوں نےپیر4جولائی کی چھٹی کیلئےپہلےہی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔
اس طرح سرکاری ملازمین ہفتہ 2جولائی سےاتوار10جولائی تک مسلسل 9چھٹیاں منا سکیں گے،سرکاری ملازمین کا کہناہےکہ وہ جمعہ یکم جولائی کو آدھی چھٹی کرکےآبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے۔