01 جولائی ، 2016
وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلے جھوٹ بولتے ہیں، پھر اس کی بنیاد پر ایشو بناتے ہیں اور اس کے بعد اس ایشوپراحتجاج کرتےہیں۔
پرویزرشید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کاجھوٹ پکڑاجاتاہےتومعافی بھی نہیں مانگتے،عمران خان نےبالکل اسی طرح 2سال دھاندلی دھاندلی کاشورمچائےرکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران کی وجہ سےملک اورقوم کواربوں کانقصان پہنچا، انہوں نے سیاست میں غیرشائستہ انداز گفتگو کو فروغ دیا۔