01 جولائی ، 2016
لاہور میں عمران خان کی ہمشیرہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں نیا موڑ آیا کہ پروٹو کول صدر آزاد کشمیر کے لیے تھا جو گلبرگ تھری میں چوہدری عاصم گجر کے گھرگئے تھے ۔
پروٹوکول مریم نواز کا نہیں تھا، بلکہ آزاد کشمیر کے صدر سردار یعقوب کا تھا،جس کی تصدیق عاصم گجر نے بھی کردی،چوہدری عاصم بلاول ہاؤس لاہور کے منیجر ہیں۔
جیو نیوز لاہور کے بیورو چیف رئیس انصاری سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سرداریعقوب کی سیکیورٹی نےڈاکٹرعظمیٰ کی گاڑی کوروکا،لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ڈاکٹر عظمیٰ سے یہ کہا تھا کہ مریم نواز آئی ہوئی ہیں، تو انہوں نے نو کمنٹس کہہ کر بات ختم کر دی۔