پاکستان
01 جولائی ، 2016

عمران خان اور ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم پربنا تصدیق الزام لگایا

عمران خان اور ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم پربنا تصدیق الزام لگایا

 


لاہور کے واقعے کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ نے بغیر کسی تصدیق کے مریم نواز پر الزام لگا دیا، عمران خان نے سنا تو انہوں نے بھی تصدیق کی ضرورت محسوس نہیں کی اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ میں بھی محتاط نہ رہ سکے، اس کے برعکس مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں سب سے پہلے یہ لکھا کہ انہیں ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے۔


لاہور میں ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام براہ راست مریم نواز پر لگا دیا،ڈاکٹر عظمیٰ نے تصدیق کیے بغیر یہی بات عمران خان کو بتائی، عمران خان نے بھی مزید تصدیق کی ضرورت نہ سمجھی اور مریم نواز پر خوب گرجے برسے۔


مریم نواز براہ راست الزامات کی زد میں تھیں، مگر وہ واقعے کے وقت اسلام آباد میں تھیں، انہوں نے واقعے پر ٹویٹ کیا اور اس میں بھی سب سے پہلے ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس کے بعد کہا کہ وہ واقعے کے وقت لاہور میں موجود نہیں تھیں۔


عمران خان اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی اگر الزام کے ساتھ میڈیا پر آنے سے پہلے تصدیق کر لیتے تو شاید انہیں بعد میں خفت نہ اٹھانا پڑتی۔

مزید خبریں :