دلچسپ و عجیب
02 جولائی ، 2016

خاتون اسکائی ڈائیور کی ہیلی کاپٹرسےچلتی کار میں چھلانگ

خاتون اسکائی ڈائیور کی ہیلی کاپٹرسےچلتی کار میں چھلانگ

 


دنیا میں ایسے سر پھروں کی کمی نہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کے لئے اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے اور ایسے ایسے خطرناک کام کر جاتے ہیں کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔


امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کیٹی ہینسن کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے سینکڑوں فٹ اوپر اڑتے ہیلی کاپٹر سے زمین پر چلتی ہوئی کار میں چھلانگ لگا نے کا شاندار مظاہر ہ پیش کیا۔


اسکائی ڈائیونگ کے اس خطرناک مظاہرے کے دوران ذرا سی بھی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی لیکن کیٹی نے انتہائی کامیابی سے اپنے ارادوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا اور خواتین کے صنف نازک ہونے کے محاورے کو غلط ثابت کردیا۔

مزید خبریں :