دلچسپ و عجیب
02 جولائی ، 2016

امریکا میں دشوار گزار چٹانوں پر سائیکلسٹ کےخطرناک اسٹنٹس

امریکا میں دشوار گزار چٹانوں پر سائیکلسٹ کےخطرناک اسٹنٹس

 


کچھ انوکھا کرنے کی خواہش انسان سے بعض اوقات ایسے ایسے خطرناک کام کروا لیتی ہے کہ دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک انوکھا مقابلہ امریکی ریاست یوٹا میں ہوا جب دشوار گزار راستوں سے سائیکل پر سوار رائیڈرز اسٹنٹس کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کرتے ہوئے مقابلے میں شریک ہوئے۔


اس دوران پہاڑ کی چوٹی سے زمین کی جانب آتے ہوئے سائیکل رائیڈرز کئی فٹ گہرے فاصلے پر پھلانگتے اور کرتب دکھاتے رہے ۔اس خطرناک مقابلے کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد موجود تھے جو خطرناک مناظر دیکھ کر رائیڈرز کو داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

مزید خبریں :