02 جولائی ، 2016
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کراچی میں امجد صابری مر حوم کے گھر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور میڈیا سے مختصراً گفتگو بھی کی۔
احمد شہزادنے امجد صابری نے اہل خانہ سے تعزیت کی جس کے بعد امجد صابری کے گھر میںبچوں سے مل جل گئے،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی خوشی ہوئی ہے تو آتا رہوں گا۔
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں احمد شہزاد نے کہا سیلفیوں پرمجھے سیلفی کنگ کا خطاب دیا گیا،اگر کوئی میرے ساتھ سیلفی بنا کر خوشی محسوس کرتا ہے تو مجھے اس کی خوشی ہو تی میں آج یہاں بچوں کے ساتھ بھی سیلفی لوں گا،میری آمد پر یہاں بچے خوش ہیں مجھے بھی بچوں کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔