کھیل
12 جون ، 2012

یورو کپ: 3ممالک کا میزبان یوکرائن کے بائیکاٹ کا اعلان

 یورو کپ: 3ممالک کا میزبان یوکرائن کے بائیکاٹ کا اعلان

کیف … سویڈن، فرانس اور برطانیہ نے یورو فٹ بال ٹورنامنٹ 2012ء کے مشترکہ میزبان ملک یوکرائن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کے انسانی حقوق کے حوالے سے خراب ریکارڈ کی وجہ سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سویڈن نے سابق وزیر یولیا تائم شینکو کے خلاف مقدمہ چلانے اور اسے جیل بھجوانے پر یوکرائن پر سخت تنقید کی ہے اور کیف اولمپک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں نمائندگی کیلئے حکومتی سطح کا کوئی عہدیدار نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح انگلینڈ، فرانس جو سویڈن کے یورپی اتحادی ہیں، نے بھی اپنے نمائندے نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور صرف ان ملکوں کے سفیر ٹورنامنٹ کے میچ میں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

مزید خبریں :