05 جولائی ، 2016
نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کے قطب شمالی سے نکلنے والی دلکش روشنیوں کی ویڈیوجاری کردی گئی۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو کو خلائی دوربین ہبل کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جس میں مشتری کے آسمان پر بکھرے ان نیلے روشنیوں کے منفرد نظارے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ قدرتی رنگین لہریں فضا میں مو جو د مقنا طیسی ذرات اورمدار میں موجود برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آتی ہیں۔
قطب شمالی سے نکلنے والی ان لہروں کو اکثر زمین پر بھی دیکھا جاتا ہے جویقیناًآسمان پر ہونیوالے قدرتی لائٹ شو سے کم معلوم نہیں ہوتا۔
رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے اس قدرتی نظارے کو اکثر زمین پر بھی دیکھا جاتا ہے جویقیناًآسمان پر ہونیوالے قدرتی لائٹ شو سے کم معلوم نہیں ہوتا۔