11 جولائی ، 2016
پرتگال اور فرانس کے درمیان یورو کپ فٹ بال کا فائنل کھیلا جارہا ہے ،پہلےہاف کےاختتام تک دونوں ٹیمیں گول نہیں کرسکی تھیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کےدوسرےہاف کاکھیل جاری ہے۔ کھیل کے پہلے ہاف میںپرتگال کے سب سے اہم کھلاڑی اور امیدوں کے تارے زخمی ہوگئے تھے جو اسٹریچر پر میدان سے باہر جاچکے ہیں۔
کچھ دیر بعد یورپ کے نئے فٹ بال چیمپئن فیصلہ ہو جائیگا،ماہرین نے آج کے مقابلے میں فرانس کو فیورٹ قرار دیدیا ہےلیکن پرتگال بھی آج تاریخ کو تبدیل کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے 10 میچز فرانس نے جیتے ہیں، پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی ۔