12 جون ، 2012
ممبئی…اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی فلم 'راوٴڈی راٹھور' ریلیز کے چند ہی دنوں میں سوکروڑ روپے سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔یکم جون کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم راوٴڈی راٹھور کے ریلیز کے پہلے دس دنوں کی کمائی سو کروڑ سے زائد رہی جبکہ نمائش کے پہلے گیارہ دنوں میں یہ فلم 101.5 کروڑ کما چکی ہے۔ راوٴڈی راٹھور اس کمائی کے ساتھ سال کی کامیاب ترین فلمز میں شامل ہو گئی ہے۔2012 میں اب تک تین فلمز نے سو کروڑ سے زائد کمائی کی ہے، اور یہ فلمیں اگنی پتھ، ہاوٴس فل ٹو اور راوٴڈی راٹھور ہیں۔ راوٴڈی راٹھور اکشے کمار کی اس سال کی دوسری فلم ہے جبکہ سوناکشی کے کیرئیر کی یہ دوسری فلم ہے انکی دونوں کی یہ دونوں ہی فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں۔