11 جولائی ، 2016
ابرار کے والدین کو کسی طور قرار نہیں آرہا، ماں کے لیے بیٹے کی موت کسی قیامت سے کم نہیں، تو باپ بھی غم سے نڈھال ہے،ان کا کہنا ہے کہ اب جئیں کیسے؟
والد محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ’’چھوٹو نے کہا تھا کہ بس ابھی آرہا ہوں، مگر اب وہ کبھی نہیں لوٹے گا‘‘۔
دوسری جانب ابرار کی ہلاکت کا مقدمہ فیروز آباد تھانےمیں ابرار کے والد محمد اعظم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ انسداددہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے۔