پاکستان
11 جولائی ، 2016

وزیراعظم کیمپ آفس میں ٹی او آرز پر مشاورتی اجلاس

وزیراعظم کیمپ آفس میں ٹی او آرز پر مشاورتی اجلاس

لاہورمیں وزیراعظم کیمپ آفس میں مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔


ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی اوآر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ٹی او آر کے معاملے پر مفاہمت کی ایک اور کوشش کی ہدایت کی۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ معاملے کو مفاہمت سےسلجھا لیاجائے،اسحاق ڈار خورشید شاہ سےرابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔


وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپوزیشن ہمارا ساتھ دے۔


وزیراعظم نوازشریف کو آزاد کشمیر کےالیکشن پر وفاقی وزراء نے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے انتخابی ماحول میں تشدد کاعنصر آنے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انتخابات پُرامن طریقے سے ہونےچاہئیں۔


 

مزید خبریں :