پاکستان
11 جولائی ، 2016

حکومت ٹی او آرز پر نہ مانی تو سڑکوں پر آئینگے،جہانگیرترین

حکومت ٹی او آرز پر نہ مانی تو سڑکوں پر آئینگے،جہانگیرترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ کرپشن چھپانے کے لیے جمہوریت کا سہارا لیا جارہا ہے،لندن کی جائیداد کے بارے میں وزیراعظم کے خاندان کے متضاد بیانات جھوٹ کی دلیل ہیں، حکومت ٹی او آر پر نہ مانی تو سڑکوں پر آئیں گے۔


لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ پاناما لیکس پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، کرپشن پرکوئی سودےبازی نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے ضوابط کار پر تمام اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم اکٹھا کررہے ہیں، حکمرانوں کی کرپشن پر احتساب کے لیے عوام کو اعتماد میں لینے کی مہم شروع کررہے ہیں۔


جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ٹی او آر پر رضامند نہ ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج ہوگا،تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن وقت پر کرائیں گے۔

مزید خبریں :