پاکستان
11 جولائی ، 2016

3 سیسنا طیاروں کی وزارت داخلہ ایئر ونگ میں شمولیت کی منظوری

3 سیسنا طیاروں کی وزارت داخلہ ایئر ونگ میں شمولیت کی منظوری

 


وزیرداخلہ نے3 سیسنا طیاروں کی وزارت داخلہ ایئرونگ میں شمولیت کی منظوری دےدی۔ وزارت داخلہ کے اعلامیےکے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اہم اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔


اجلاس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈزکی دوبارہ تصدیق میں شہریوں کاردعمل حوصلہ افزا ہے،عوام کی شرکت قومی سلامتی کےاس معاملےکی کامیابی کی ضمانت ہے۔


اس موقع پر نادرا حکام نے وزیرداخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 4لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنا فیملی ریکارڈ چیک کرلیا ہے، 13 ہزارشہریوں کی فیملی ٹری سےمتعلق شکایات موصول ہوئیں، شکایات درج کرانےوالوں میں ایک تہائی غیرملکی ہیں۔

مزید خبریں :