11 جولائی ، 2016
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کا کہنا ہے کہ سندھی مسلم سوسائٹی فائرنگ کا معاملہ حل ہوگیا، تحقیقات میں 3 اہلکاروں نے خود کو پیش کیا، چوتھے افسر کو گھر سے حراست میں لیا گیا۔
راجہ عمرخطاب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی موبائل ڈیوٹی ختم کرکےلکی اسٹارسے گزررہی تھی،لکی اسٹارکے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کوکار پر لٹکتے دیکھا ، گاڑی میں سوارشخص نے3سے4 موٹرسائکل سواروں کو ٹکرماری، کار پر لٹکا شخص مدد کے لیے پکاررہاتھاجبکہ گاڑی تیزرفتاری سےبھاگ رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل نے مذکورہ گاڑی کاپیچھا کیا،سندھی مسلم سوسائٹی پرپہنچ کرگاڑی کو فائرنگ کر کے روکا گیا، علاقہ پولیس کے پہنچنے پر سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ یہ ڈاکوہیں، سی ٹی ڈی اہلکارعلاقہ پولیس کو اپنا تعارف کراکر وہاں سے چلے گئے،زیرحراست اہلکاروں کو تفتیش کے لیے متعلقہ پولیس کےحوالےکیا جارہا ہے۔