دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2016

تائیوان میں کتوں کا پہلا بلڈ بینک قائم

تائیوان میں کتوں کا پہلا بلڈ بینک قائم

یوں تو دنیا بھر میں انسانوں کیلئے کئی بلڈ بینک قائم کئے گئے ہیں، تاہم حال ہی میں تائیوان میں کتوں کا پہلا بلڈ بینک قائم کیا گیا ہے۔


تائیوان کے ایک جانوروں کے اسپتال کی جانب سے قائم کئے جانے والے کتوں کے اِس پہلے بلڈ بینک میں وافر مقدار میں کتوں کیلئے خون دستیاب ہوگا۔


اپنی نوعیت کے اس منفرد کتوں کے بلڈ بینک میں ایک سے8 سال تک کی عمرکے کتوں، جن کا وزن لازمی20کلو گرام ہے اور جن کی باقاعدگی سے ویکسینیشن ہوتی ہے، اُنکا خون بھی محفوظ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :