صحت و سائنس
12 جولائی ، 2016

انگوٹھا چوسنے والے بچوں میں الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے

انگوٹھا چوسنے والے بچوں میں الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے

 


انگوٹھا چوسنے والے بچوں میں الرجی کا خطرہ کم ہوتا ہے،دانتوں سے ناخن کاٹنے کی عادت سے بھی الجری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کی گئی تحقیق سے سامنے آیا کہ جو بچے اپنا انگوٹھا چوستے ہیں یا پھر دانت سے ناخن کاٹتے ہیں انھیں الرجی ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔


محققین کا خیال ہے کہ انگوٹھا چوسنے یا ناخن کاٹنے کے عمل میں بچے جراثیم سے زیادہ رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی مدافعتی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔


یہ تحقیق بچوں کی بیماریوں سے متعلق امریکی جرنل ’پیڈریئٹکس‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس میں اوٹاگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حصہ لیا۔تحقیق کرنے والوں نے ایک ہزار سے زیادہ بچوں کی ایک عرصے تک نگرانی کی جب تک کہ وہ سن بلوغ تک نہیں پہنچ گئے۔


اس دریافت کے بعد بھی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہاتھ دھونے کے لیے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :