دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2016

ڈیوڈکیمرون کی اہلیہ سمانتھا کا فیشن ہائوس کھولنے کا اعلان

ڈیوڈکیمرون کی اہلیہ سمانتھا کا فیشن ہائوس کھولنے کا اعلان

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بدھ کو نیا مہمان آجائے گا، ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کردیا، عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈیوڈ کیمرون کا لمبی چھٹیوں پر جانے کا ارادہ ہے لیکن ان کی اہلیہ نے فیشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔


انہوں نے گڈ بائی کہہ دیا ،سامان بھی پیک ہوگیا ، برطانوی میڈیا میں بحث چھڑ گئی ہے کہ کیمرون فیملی کا فیوچر پلان کیا ہوگا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کا تو گرمی کی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کا ارادہ ہے۔


لیکن ان کی اہلیہ سمانتھا کیمرون اپنا فیشن ہائوس لانچ کرنے کا پلان بنا چُکی ہیں ، دو ہزار پندرہ میں دنیا کی سب سے اسٹائلش خواتین کی لسٹ میں جگہ بنانے والی سمانتھا کیمرون برٹش فیشن کونسل کی ایمبیسیڈر بھی ہیں ،لیکن اب ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کو خدا حافظ کہہ کر اپنا ڈیزائنر برانڈ لانچ کریں گی۔


 

مزید خبریں :