دنیا
13 جولائی ، 2016

مضبوط برطانیہ چھوڑے جارہا ہوں،ڈیوڈ کیمرون

مضبوط برطانیہ چھوڑے جارہا ہوں،ڈیوڈ کیمرون

سبکدوش ہونے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین سے بہتر تعلقات اسکاٹ لینڈ کے لیے اچھے ہوںگے۔


ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پر مشورہ دیا کہ نئی وزیر اعظم یورپی یونین سے قریبی تعلقات کی کوشش کریں،برطانیہ کو مضبوط ملک کے طور پر چھوڑ کر جا رہاہوں ۔


ڈیوڈ کیمرون نے اس دوران ارکان پارلیمنٹ سے دلچسپ گفتگوکی، ان کا اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن سے دلچسپ مکالموں کا تبادلہ ہوا۔


کوربن نے کیمرون کی ٹائی، ممالک اور گانوں کے انتخاب کولطیف انداز میں بیان کیا، اس موقع پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں رہنےوالی بلی لیری کا بھی برطانوی پارلیمنٹ میں ذکر ہوا۔


ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ٹین ڈاؤننگ کی بلی لیری کو ساتھ لے جانا مناسب نہ ہوگا،انہوں نے بلی لیری کے لیے اپنی ناپسندیدگی کی وضاحت بھی کی اور بلی لیری کے ساتھ اپنی تصویر بھی پارلیمنٹیرینز کو دکھائی۔

مزید خبریں :