13 جولائی ، 2016
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مختلف رہنما پی پی میں شامل ہو گئے،جن کی فہرست طویل ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس میں سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ناراض ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہونےوالوں کو بھی مناکر واپس لے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن یہ معاملہ بھی دیکھے کہ پی ایم ایل این نے زخمی امیدوار نے قریب اسپتال میں علاج نہیں کرایا ، وہ ڈھائی گھنٹہ سفر کر کے باغ گیا۔
سینیٹر سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کشمیر میں تنہا الیکشن لڑرہی ہے، کشمیر کےانتخابات چوری کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، ن لیگ حکومت کشمیر میں ریاستی وسائل استعمال کررہی ہے۔