13 جولائی ، 2016
متنازع الیکشن کے متحمل نہیں ہوسکتے، اپوزیشن متحد ہے، حکومت کے ساتھ ٹی او آر پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، متحدہ اپوزیشن نے ایک بار پھر سر جوڑنے کا فیصلہ کرلیا، 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اپوزیشن آج پھر سر جوڑ کر بیٹھی اور حکومت کے ساتھ جاری معاملات پر طویل مشاورت کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرمتنازع الیکشن کمیشن چاہتے ہیں۔
رہنماؤں نےکہا کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن ممبران کے لیے دیے گئے ناموں پر تفصیلی غورکیا گیا، اپوزیشن آئندہ اجلاس میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کرسکتی ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں، متحدہ قومی موومنٹ اپوزیشن اتحاد کا حصہ تھی اور رہے گی، پارلیمانی اپوزیشن پارٹیوں کے اجلاس میں اے این پی کے غلام احمد بلور، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاوٓ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ اور ایم کیو ایم کے میاں عتیق شریک ہوئے۔