دنیا
13 جولائی ، 2016

ڈیوڈ کیمرون کچھ دیر بعد ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرینگے

ڈیوڈ کیمرون کچھ دیر بعد ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرینگے

ڈیوڈ کیمرون رخصت ہونے کو ہیں، اب سے کچھ دیر بعد وہ ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، برطانوی دارالعوام میں بطور وزیراعظم آخری حاضری میں کیمرون نے نئی وزیراعظم تھریسا مے کو یورپ سے قریبی روابط رکھنے کا مشورہ دیا۔


ڈیوڈ کیمرون کی ہی کنزرویٹیو پارٹی کی تھریسا مے آج برطانوی تاریخ کی دوسری خاتون وزیراعظم بننے جا رہی ہیں، دارالعوام میں بطور وزیراعظم سوال جواب کے آخری سیشن میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ وہ برطانیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط چھوڑ کر جارہے ہیں۔


یورپی یونین سے علیحدگی کے عوامی فیصلے پر اپنا عہدہ چھوڑنے والے ڈیوڈ کیمرون نے نئی وزیراعظم کو یورپ سے قریبی روابط رکھنے کا مشورہ دیا۔


ڈیوڈ کیمرون اور اپوزیشن لیبر لیڈر جیریمی کوربن کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ بھی ہوا،دونوں نے ایک دوسرے کی ٹائیوں کی تعریف کی، پارلیمنٹ میں اُس بلی کا ذکر بھی ہوا جو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں رہتی ہے۔


کیمرون نے کہا کہ وہ لیری نامی بلی کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن چونکہ وہ بلی ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کا حصہ ہے اس لیے ساتھ نہیں لے جائیں گے۔ اس پر ارکان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی، سیشن کے اختتام پر ارکان پارلیمان ڈیود کیمرون کے اعزاز میں کھڑے ہو گئے۔


 

مزید خبریں :