16 جولائی ، 2016
فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے خیبر پختونخوا میں اپنے 16گرلز کالجوں کا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار طالبات کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فرنٹیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 16 گرلز کالجوں کو مالی خسارے اور کم شرح داخلہ کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کالجوں میں 1400 سے زیادہ طالبات زیرتعلیم ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طالبات کو مائیگریشن پر صوبے کے دیگر کالجوں میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فاؤنڈیشن کے 278 خواتین لیکچروں کو ڈیپورٹیشن پر دیگر کالجوں میں تعینات کیا جائے گا۔