16 جولائی ، 2016
وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنائے جانے پر پاکستان میں بھی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ترکی میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ بغاوت کی سازش میں فوج کی ہائی کمان شامل نہیں تھی۔
جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ترک عوام نے جمہوریت کا دفاع خود کیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے اداروں کے لیے پیغام ہے کہ عوام بیدار ہیں تو ان کے حق کو کوئی نہیں چھین سکتا۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور عوام کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے ترکی میں فوجی بغاوت کی مزاحمت کی۔وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ جس طرح ترک عوام نےفوجی بغاوت ناکام بنائی اس پر دوسروں کو بھی ان سے سبق سیکھنا چاہیے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ترک صدر اور عوام کو فوجی بغاوت ناکام بنانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔