17 جولائی ، 2016
ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں اس کے بھائی وسیم کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم نے غیرت کےنام پر ناک اور گلا دبا کر قندیل بلوچ کو قتل کیا۔
سی پی او ملتان اظہر اکرام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وسیم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا، ملزم نےاعتراف جرم کرلیاہے،قندیل کی میت تدفین کے لیے صبح 5بجے ڈیرہ غازی خان لے جائی جائے گی۔
اظہر اکرام نے مزید کہا کہ قندیل بلوچ کےوالدین زیرحراست نہیں ہیں تاہم مزیدتفتیش کےبعدہی حقائق سامنےآئیں گے۔
اس موقع پر ملزم وسیم نے میڈیا کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ قندیل کی ویڈیو کی وجہ سے قتل کیا، قتل کی اس واردات میں، میں اکیلا ہوں ۔
ملزم وسیم کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی اسکینڈل کے بعد برداشت نہیں ہوا،پہلے نشہ آوردوا دی پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔