17 جولائی ، 2016
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتساب کی آڑ میں کچھ اور ہی ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو احتساب کا نعرہ لگانےسے پہلے اپنے والد آصف زرداری کو پاکستان لے آئیں۔ تحریک انصاف نے زبانی جمع خرچ کے سوا خیبرپختونخوامیں کوئی کام نہیں کیا۔
پشاور میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب میں امیر مقام تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی پرخوب برسے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک گروہ پانامہ لیکس اور دھرنے کی سیاست میں مصروف ہے۔ احتساب ہم بھی چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا احتساب کی آڑ میں کچھ اور ہی ایجنڈا ہے۔
امیر مقام کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی پہلے خیبر لیکس کے الزامات کا جواب دےاور عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ 360 ڈیم کہاں ہیں جن کا انہوں نے قوم سے وعدہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو احتساب کی بات کرنے سے پہلے اپنے والد کو پاکستان لے آئیں۔