پاکستان
17 جولائی ، 2016

لاہور ہائیکورٹ کے ججز پرمشتمل 3روزہ فل کورٹ اجلاس ختم

لاہور ہائیکورٹ کے ججز پرمشتمل 3روزہ فل کورٹ اجلاس ختم

لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 3روزہ فل کورٹ اجلاس اختتام پذیرہوگیا،اجلاس میں ہائیکورٹ کےعلاقائی بنچوں کی تشکیل اور ججوں کی تعداد بڑھا کر100کرنےسمیت ججوں اور ان کےاہلخانہ کی سیکیورٹی کےمعاملات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس جمعےکےدن سےلاہورہائیکورٹ میں جاری تھا،صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نےکی۔


تین روزہ فل کورٹ اجلاس میں46 ججزنے شرکت کی،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچزکے قیام اور ججز کی تعداد 60 سے بڑھا کر100کرنےسمیت ججوں اور ان کےاہلخانہ کی سیکیورٹی کےمعاملات کابھی جائزہ لیا گیا۔


 

مزید خبریں :