17 جولائی ، 2016
پشاور میںرنگ روڑ پر ٹریلر اور چنگ چی رکشہ میں تصادم سے چنگ چی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چنگ چی اور ٹریلر میں تصادم تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا۔رنگ روڑ پر اچینی کے قریب حادثے میں چنگ چی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔
حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے موقع پر ہی پکڑ لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔