18 جولائی ، 2016
سلمان خان سلور اسکرین کی طرح کینوس پر بھی مچادیتا ہے طوفان، ان کی انگلیوں سے بکھرے رنگ سب کو دنگکردیتے ہیں ۔
دبنگ خان ، دبنگ اداکاری کے ساتھ ساتھ دبنگ پینٹگز بھی بناتے ہیں، لاکھوں کروڑوں میں بکنے والے فن پاروں کی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کردیتے ہیں۔
باکس آفس پر کروڑوں کمانے والے رنگوں کا کھیل بھی خوب جانتے ہیں، بالی وڈ کے سلو بھائی سلور اسکرین پر آئیں تو چھا جائیں، کینوس پر انگلیاں چلائیں تو شاہکار بنائیں۔
سلمان خان لاکھوں، کروڑوں میں بکنے والے فن پاروں کی رقم فلاحی کاموں میں خرچ کردیتے ہیں، بی ٹائون میں بھی سلو بھائی کی پینٹنگز کا خوب چرچا ہے اور وہ اکثر اپنے شاہکار، بالی وڈ کے دوستوں کو تحفے میں دیتے ہیں ۔