21 جولائی ، 2016
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان7اگست کوسڑکوں پرنکل کراپناشوق پوراکرلیں۔
سیالکوٹ میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے جیونیوزسےبات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کوعمران خان سےکوئی خطرہ نہیں،ان کی گیدڑبھبکیوں سےفرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ مٹھائیاں تقسیم کرنےکےبیان پراپوزیشن نےسمجھداری کاثبوت دیا، عمران کی بات کوسمجھنے کے لیےان کی دماغی حالت پرغورکرناپڑتاہے،وہ ایسی باتیں کرکےفوج کی پوزیشن کوخراب نہ کریں۔