30 جنوری ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…بلی جیسی نیلی آنکھوں والے 7سالہ چینی بچے کودنیا کے پہلے انسان کا عالمی اعزاز حاصل ہو گیا ہے جوگھپ اندھیرے میں بھی باآسانی دیکھنے کی قدرتی صلا حیت رکھتا ہے۔ جنو بی چین کے ڈاکٹرزبلی جیسی نیلی آنکھیںرکھنے والے نونگ یو ہئی (Nong Youhui)کی حیرت انگیز حد تک اندھیرے میں دیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت سے بھی حیران ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہناہے کہ یہ کو ئی خطرے کی بات نہیں۔مکمل اندھیرے میں کیے جانے والے میڈ یکل ٹیسٹ نے یہ با ت ثابت کر دی کہ نونگ عام لوگو ں کی نسبت اندھیر ے میں بھی آسانی پڑ ھ سکتا جو صلاحیت عام طور پر لوگوں میں نہیں ہوتی۔Cat Boyکے نام سے مشہور اس بچے کا نا م اس صلا حیت کے باعث گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔