22 جولائی ، 2016
اسد کھرل کی گرفتاری کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اندرون سندھ کارروائیاں نہیں کر سکتی۔
مولا بخش چانڈیو نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ رینجرز کو آئین اورقانون کے تحت کراچی میں اختیارات دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں رینجرزپولیس کی معاونت کرسکتی ہے،اسد کھرل کو نہیں جانتا،وزیرداخلہ اور ان کے بھائی کو جانتا ہوں،کراچی کے علاوہ سندھ کے کسی اورشہرمیں رینجرز کو خصوصی اختیارات نہیں۔