پاکستان
22 جولائی ، 2016

ترقی کے مخالفین کو کشمیریوں نے بھی مسترد کردیا، شہباز شریف

ترقی کے مخالفین کو کشمیریوں نے بھی مسترد کردیا، شہباز شریف

 


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے مخالفین اور کرپشن میں ملوث افراد کو کشمیریوں نے بھی مسترد کردیا ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے لوث خدمت، امانت اور دیانت کی سیاست کو فتح ملی ہے۔آزاد کشمیر کے عوام کا فیصلہ احتجاجی سیاست کرنے والوںکے لیے ایک سبق ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الزام تراشی، منفی ، کرپشن کی سیاست کو رد کر دیا ہے اورخدمت کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا۔

مزید خبریں :