13 جون ، 2012
لندن… عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ ڈیزل انجن سے نکلنے والے دھوئیں سے پھیپھڑوں اور مثانے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سرطان کی تحقیق بارے ادارہ انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے ماہرین کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزل انجن سے نکلنے والے دھوئیں میں ایسے مضر مادے پائے جاتے ہیں جن کو ممکنہ طور پر پھیپھڑوں اور مثانے کے سرطان کا باعث قرار دیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے ورکنگ گروپ نے تحقیق سے اخذ کیا کہ ڈیزل انجن سے نکلنے والے دھوئیں سے پھیپھڑوں کا سرطان اور مثانے کا سرطان لاحق ہونے کی شرح زیادہ پائی گئی ہے۔ اس لئے ڈیزل انجن کے دھوئیں کو سرطان کا باعث قرار دیا جاسکتا ہے۔ تاہم پٹرول انجن سے نکلنے والے دھوئیں کو انسانوں میں سرطان کا ممکنہ سبب بننے والی کلاسیفکشن میں شامل کیا گیا ہے۔