23 جولائی ، 2016
افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران دوخودکش حملوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک، 170سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
افغان وزارت صحت نے دھماکوں میں 20 افراد کی ہلاکت اور 170 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،خود کش حملہ ہزارہ برادری کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوا۔
افغان میڈیا کے مطابق تین خودکش حملہ آور مظاہرین کے درمیان تھے، ایک برقع پہنے حملہ آور نے خودکو دھماکا خیزمواد سے اڑالیا، ایک حملہ آور کی جیکٹ نہیں پھٹ سکی، ایک حملہ آور کو افغان فورسز نے ہلاک کردیا۔