23 جولائی ، 2016
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر میونخ میں شاپنگ مال پر حملہ کرنے والے شخص کا داعش یا کسی اور دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایرانی نژاد حملہ آور کے پیچھے مسلم شدت پسندی کا عنصر تھا یا نہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ حملہ آور تنہا تھا اور ڈپریشن کا شکار تھا۔
واقعے میں 9افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ دہری شہریت رکھنے والا نوجوان حملہ آور کی لاش جائے واقعہ سے ایک کلومیٹر دور سے ملی، پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر اس نوجوان نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔