پاکستان
27 جولائی ، 2016

وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

 


وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا، جس کے بعد کابینہ غیر فعال ہوگئی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب جمعے کو ہوگا۔


ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد کابینہ خودبخود تحلیل ہو جائے گی۔


دوسری جانب نئے وزیر اعلیٰ کے لیے نمبرزگیم شروع ہوگیا ہے اور مراد علی شاہ نے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں۔


ادھر پی ٹی آئی نے خرم شیر زمان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آئینی طریقہ کار کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے الوداعی ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد صوبے کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اپنی نامزدگی کی کارروائی کرکے جمعے کو سندھ اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔


پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ انہیں بلامقابلہ منتخب کرایاجائے جس کے لئےپیپلزپارٹی کے دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

مزید خبریں :