30 جولائی ، 2016
کراچی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 778 تک جا پہنچی ہے۔
انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 841 تک جا پہنچی ہے۔
کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے پانی کے ٹینکوں کو صاف رکھیں، گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور مچھر مار ادویا ت کا استعمال کریں۔