31 جولائی ، 2016
پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سینیٹ میں سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قائم علی شاہ کیلئےپیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی اپنی نشست سے مستعفی ہونگے اور ان کی جگہ سید قائم علی شاہ کو منتخب کرایا جائے گا۔
قائم علی شاہ کی سندھ اسمبلی کی نشست پر ان کے بیٹے سید اویس شاہ کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اپنی کابینہ منتخب کرنے میں فری ہینڈ دیا گیا یہی وجہ ہےکہ وہ اپنی کابینہ میں زیادہ تر نئے چہرے لے کر آئے ہیں۔