31 جولائی ، 2016
مشہور پلے بیک سنگر محمد رفیع کو دنیا سے رخصت ہوئے چھتیس برس بیت گئے ، لیکن رفیع کی خوبصورت آواز آج بھی زندہ ہے۔
اپنی مدھر آواز سے دلوں کو چھولینے والی آواز محمد رفیع نے جو بھی گانا گایا دل کے تار چھیڑ دیئے۔چوبیس دسمبر انیس سو چوبیس کو بھارتی ضلع امرتسر کے چھوٹے سے گائوں کوٹلہ سلطان سنگھ میں آنکھ کھولنے والے محمد رفیع کی آواز دنیا بھر میں گونجی۔
پلے بیک سنگر محمد رفیع نے درد بھرے گیت گائے تو اداس کردیااور رومانٹک سُر بکھیرے تو دل جھوم اٹھے ۔اکتیس جولائی انیس سو اسی کو یہ میٹھی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی لیکن ان کے گائے ہوئے گیت محمدرفیع کی آواز کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔