انٹرٹینمنٹ
31 جولائی ، 2016

ہیری پوٹر کی نئی اسٹوری بک دنیا بھر میں اشاعت

ہیری پوٹر کی نئی اسٹوری بک دنیا بھر میں اشاعت

 


بچے بھی خوش ہوجائیں اور بڑے بھی کیونکہ سب کی پسندیدہ ہیری پوٹر کی نئی کہانیوں کی کتاب دنیا بھر میںشائع ہو گئی ہے۔


دنیا بھر میں ایک ساتھ اور وہ بھی پورے 9 سال بعد ہیری پوٹر سیریز کی آٹھویں کتاب آگئی ہے، ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ نامی اس کتاب پر لندن میں تھیٹر پلے کا آغاز بھی 31 جولائی یعنی آج سے کیا گیا ہے۔


دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہیری پوٹر کی نئی کتاب کی رونمائی کے موقع پر بچوں کا ذوق و شوق دیکھنے کے لائق تھا۔بچوں کا کہنا تھا کہ 2007 میں ہیری پوٹر کی آخری کتاب پڑھی لیکن سات سال سے انہیں اس کتاب کی ریلیز کا شدت سے انتظار تھا۔ ہیری پوٹر سیریز کے نئی کتاب میں بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی خوب دلچسپی دکھائی۔

مزید خبریں :