انٹرٹینمنٹ
31 جولائی ، 2016

جیو کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

جیو کے تعاون سے لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

 


حسین چہرے، خوبصورت لباس، اسٹار اور سپر اسٹارز کی کہکشاں، رقص،فیشن اور اسٹائل پر اسٹائل۔کراچی میں جیو کے تعاون سے ہوئی پندرہویں لکس اسٹائل ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب،شوبز کے جھلملاتے ستاروں نے محفل کی رونق بڑھادی۔


فلم اور ٹی وی کے ستاروں، میوزک اور فیشن کے نامور چہروں سے سجے لکس اسٹائل ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوا۔ ریڈ کارپٹ کی رنگا رنگ گہما گہمی کے بعد شو کا باقاعدہ آغاز گلوکاراورانٹرنیشنل اسٹار علی ظفر کی پرفارمنس سے ہوا جنہیں پہلی مرتبہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی میزبانی کا ذمہ بھی سونپا گیا۔


مختلف شعبوں کے ایوارڈز کی مناسبت سے طنزو مزاح سے بھرپور خا کوں اور گفتگو کے علاوہ رنگا رنگ ڈانس پرفارمینسز بھی شو کا حصہ رہیں۔

مزید خبریں :