کھیل
01 اگست ، 2016

فائٹنگ گلوبل چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی

فائٹنگ گلوبل چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابی

 


ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئن شپ میں علومی کریم شاہین نے بھارت کے یدوندر سنگھ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔


سلمان خان کی فلم سلطان کا جادو سرچڑکر بول رہا ہے،بھارت میں اس فلم کا اثر ہونہ ہو مگر پاکستان میں سلطان کی سلطنت قائم ہوگئی ہے۔


پاکستان کے فائٹر علومی کریم نے بھارت کے یدوندر سنگھ کو مکس مارشل آرٹ میں چاروں شانے چت کردیا،منیلا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹر علوی کریم چھائے رہے ۔


انہوں نے بھارت کے یدوندر سنگھ پر مکوں اور لاتوں کی ایسی بوچھاڑ کی کہ بھارتی فائٹر بالکل بے بس ہوگئے،علومی کریم نے 27 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا،علوی کریم شاہین اس سے پہلے بھی کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :